پیشگی اطلاع نہ پروٹوکول،وزیراعلیٰ اچانک جنرل ہسپتال پہنچے

Published on July 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

index
لاہور(یوا ین پی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف آج بغیر پیشگی اطلاع اور بغیر کسی پروٹوکول کے اچانک جنرل ہسپتال پہنچے۔وزیراعلیٰ کے دورے کا علم ہسپتال انتظامیہ، میڈیا سمیت کسی کو نہ تھا۔وزیراعلیٰ کا یہ دورہ اتنا خفیہ تھا کہ پوسٹ گرایجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل اورایم ایس ہسپتال بھی بے خبر رہے اور وہ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران وہاں پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اورادویات کی فراہمی کے بار ے دریافت کیا۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔مریضوں اوران کے اہل خانہ نے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ کو دعائیں دیں۔ایک بزرگ چونڈا گاؤں کے رہائشی ایک بزرگ عنایت علی نے کہاکہ ہسپتال میں علاج ہورہاہے اورادویات بھی مل رہی ہیں تاہم صفائی کے نظام کوبہتر ہوناچاہیے۔اوکاڑہ کے رہائشی بچے علی حسنین کی والدہ نے بتایاکہ اگرچہ ادویات مل رہی ہے لیکن ہمیں 10روز ہوگئے ہیں اور ابھی تک آپریشن کی تاریخ نہیں ملی۔لیہ سے آئے مریض مشتاق حسین نے بھی آپریشن کی تاریخ جلدنہ دینے کی شکایت کی۔جس پر وزیراعلیٰ نے ہسپتال انتظامیہ کو ان مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران لوگ جمع ہوگئے اورانہوں نے وزیراعلیٰ کو علاج معالجے کے علاوہ مالی مشکلات اوردیگر مسائل کے حوالے سے بتایا، جس پر وزیراعلیٰ نے ضروری ہدایات دیں اوران کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔مریضوں اوران کے لواحقین نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا دل عام آدمی کے ساتھ دھڑکتا ہے اورآپ نے ہسپتالوں کو درست کرنے کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ لائق تحسین ہے اورہمیں پورا یقین ہے کہ آپ اس نیک مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题