فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے تین پاکستانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Published on September 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

جدہ(زکیر احمد بھٹی/یواین پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے تین پاکستانی سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ سعودی شہر مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے پیش آیا جس کے باعث تین پاکستانیوں کی ہلاکتیں ہوئیں اور ایک شدید زخمی ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی ٹیکسی کو حادثہ مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے پیش آیا، جاں بحق افراد فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے گئے تھے۔جاں بحق علی اور عمران کا تعلق کراچی جبکہ رضوان میمن سکھر کا رہائشی تھا، شدید زخمی نوجوان سلمان میمن مکہ کی اسپتال میں زیر علاج ہے۔جاں بحق علی اور عمران کا تعلق کراچی جبکہ رضوان میمن سکھر کا رہائشی تھا، شدید زخمی نوجوان سلمان میمن مکہ کی اسپتال میں زیر علاج ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے رضوان کے بھائی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ کوئی تعاون نہیں کررہا، پہلے ہمیں بتایا گیا سعودی پولیس نے پاکستانی نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔بھائی رضوان کا کہنا تھا کہ بعد میں خبر ملی کہ تینوں نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، حادثہ جمعہ کو پیش آیا، آج زخمی شخص نے ہوش میں آنے پر فون کرکے کے تفصیلات بتائیں، علی، عمران اور رضوان کی میتیں سعودی اسپتال میں ہیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy