ہم بھی بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، سکھ عوام سڑک پر آ گئے

Published on August 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

04لدھیانہ(یواین پی)مسلمانوں اور کشمیریوں کے بعد بھارتی ریاست پنجاب میں سکھ کمیونٹی مظالم، سیاسی جبر اور ملک میں رہنے والے سکھوں کے حق خودارادیت سے بھارت کے مسلسل انکار کے خلاف سکھ عوام سڑک پر آ گئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دل خالصہ نے ایک بیان میں کہا کہ لدھیانہ میں دل خالصہ کے سینکڑوں کارکنوں اور سکھوں کی مختلف مذہبی و سیاسی تنظیموں کے نمائندوں نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے کالے پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے ”سکھ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں“ کے نعرے لگائے اور سکھوں، کشمیریوں اور دیگر مظلوم لوگوں کے حقوق سلب کرنے پر بھارت کی مذمت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes