وزیراعظم پر ریفرنس کا جواب‘ نون لیگ نے جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

Published on August 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

535893811_1280x720
اسلام آباد (یو این پی) وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنس کے جواب میں مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کے خلاف بھی ریفرنس دائر کر دیا۔ الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میں جہانگیر ترین کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما دانیال عزیز اور طلال چودھری نے اسلام آباد میں جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس دائر کیا جس میں انہیں پاناما پیپرز کے انکشافات کے مطابق آف شور کمپنی رکھنے کے الزام میں نااہل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔جہانگیر ترین نے اپنے خلاف دائر ریفرنس پر رد عمل میں کہا ہے کہ اس طرح کے ریفرنس انہیں عمران خان کیساتھ کھڑے ہونے سے نہیں روک سکتے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں جہانگیر ترین کاکہناتھاکہ عمران خان نے نئے پاکستان کا جو خواب دیکھا ہے وہ ضرور پورا ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题