صحافیوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل

Published on August 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 789)      1 Comment

images
کراچی(یو این پی) آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل (ر) کے سر پرست اعلیٰ محمدگلزار چوہدری کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین شبیر حسین طوری ،سینئروائس چےئرمین اعجاز بٹ، سیکریٹری جنرل سید طاہرعلی ،وائس چےئرمین سید طلعت عباس شاہ ، سیکرٹری فنانس اے ڈی شہزاد،ایڈیشنل فنانس سیکرٹری سید امتیاز حسین شاہ، سیکرٹری انفارمیشن صہبان عارف،میڈیا کوآر ڈی نیٹر شیخ محمد نعیم ،صدر پنجاب احسان الحق چوہدری سمیت اہم ممبران نے شرکت کی اجلاس میں پریس کلب قصورکے صدر ڈاکٹر سلیم الرحمان سمیت صحافیوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے پر سخت براہمی کا اظہار کیا گیاسخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات صحافیوں کو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے سے کبھی نہیں روک سکتے قصور سمیت ملک بھر کے مقامی صحافی عوام کو حق سچ سے آگاہ کرتے رہیں گے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر قصور کے تمام صحافیوں پر درج مقدمات خارج کئے جائیں اورسلیم الرحمان پر تشدد کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے مقامی صحافیوں کے ساتھ انصاف کیا جائے صحافتی امور کو سرانجام دینے کے دوران صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث ان کے قیمتی کیمرے بھی ٹوٹ چکے ہیں فوری طور پر اس کا بھی ازالہ کیا جائے وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب ڈی آئی جی قصور ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ واقعہ کا نوٹس لے کر تحقیقات کرائی جائے آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(ر) قصور سمیت ملک بھر کے صحافیوں کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے اور صحافیوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کرتے رہیں گے اجلاس میں اہم فیصلے بھی کئے گئے

Readers Comments (1)
  1. syed tahir ali says:

    thanks





Free WordPress Themes

WordPress Blog