لندن : پاکستانی نژاد میئر نے عوام کی سہولت کیلئے نائٹ ٹیوب سروس کا آغاز کردیا

Published on August 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

www
لندن(یو این پی)لندن کےپہلےمسلمان مئیراور پاکستانی نژاد صادق خان نے لندن والوں کی سہولت کے لیےنائٹ ٹیوب سروس کاآغازکردیاہے۔ اس موقع پرصادق خان مسافروں کے ساتھ گھل مل گئے اورٹرین پرسفربھی کیا۔تفصیلات کےمطابق صادق خان نے طویل عرصے سے  بند نائٹ ٹیوب سروس کو پھرپٹڑی پرچڑھا دیا۔ لندن کے پہلے مسلمان مئیرصادق خان اس موقع پرلوگوں میں  گھل مل گئے۔ مسافروں کےساتھ ٹرین میں سفرکیا اورگپ شپ کرتےرہے ۔ صادق خان کاکہناتھاکہ نائٹ ٹیوب  کے لئے  سکیورٹی  کےفول پروف  انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ  سروس  کی بحالی  سے معیشت کوسالانہ  دس  ارب  روپے  سے زائد کا  فائدہ ہو  گا ۔ اس موقع پر شہریوں  نے  کہا کہ   نائٹ ٹیوب سروس پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولتوں میں شانداراضافہ ہے انہوں نے صادق خان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy