ایم کیو ایم کی ہنگامہ آرائی، فاروق ستار، خواجہ اظہار رینجرز کی تحویل میں

Published on August 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

5
کراچی(یواین پی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو رینجرز نے حراست میں لے کر رینجرز ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنوں کی جانب سے کراچی میں ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی اور نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے کے بعد دونوں رہنما پارٹی کے دیگر کارکنان کے ساتھ پریس کلب پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کیلئے پہنچے تھے۔ اس موقع پر فاروق ستار نے رینجرز حکام سے کہا کہ وہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں، تاہم انھیں اجازت نہیں دی گئی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ان سے کہا کہ وہ اپنی گاڑی میں جائیں گے تاہم رینجرز اہلکار انہیں اپنی گاڑی میں لے جانے پر بضد تھے اس دوران تھوڑی دیر بات چیت کے بعد رینجرز نے ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار کو ان ہی کیگاڑی میں بٹھاکر رینجرز ہیڈکوارٹر منتقل کردیا۔یاد رہے کہ ڈی رینجرز نے وزیراعلیٰ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس کے ڈی ایس پی قمر آصف کے مطابق سیاسی جماعت ایم کیو ایم کے ڈیڑھ سے دو ہزار کے قریب کارکنوں نے مدینہ مال میں واقع اے آر وائی کے دفتر اور زینب مارکیٹ میں واقع دوکانوں پر پتھراؤ کیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی ایس پی قمر آصف کے مطابق یہ ایم کیو ایم کارکن اپنی جماعت کے قائد الطاف حسین کی تقریر سننے کے بعد مشتعل ہوگئے اور انھوں نے پریس کلب کے قریب واقع چینل کے دفتر کا رخ کر لیا۔ ریڈ زون میں ایم کیو ایم کارکنوں کی ہنگامہ آرائی پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈی جی رینجرز سندھ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ ڈی جی رینجرز نے آرمی چیف کو بتایا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题