چمن میں سیکورٹی فورسز وکسٹم حکام کے درمیان کانٹا تنازعہ حل نہ ہوسکا،ٹرانزٹ ٹریڈ8ویں روز بھی معطل

Published on February 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

8
چمن (یوا ین پی) پاک افغان بارڈر چمن میں سیکورٹی فورسز وکسٹم حکام کے درمیان کانٹا تنازعہ حل نہ ہوسکا جس کے باعث آٹھویں روز بھی ٹرانزٹ ٹریڈ کی گاڑیاں منزل مقصود تک روانہ نہ ہوسکیں بلکہ چمن میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کنٹینرز کی سول کانٹوں کی بجائے سیکورٹی فورسز کے کانٹے پر وزن کرنے سے متعلق تنازعہ آٹھویں روز بھی حل نہ ہوسکا جس کی وجہ سے ٹرانزٹ ٹریڈ کی گاڑیوں کی قطاریں ساتویں روز بھی لگی رہیں اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس چمن اور کلیرنگ ایجنٹس حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد مسئلے کا حل نکالا جائے تاکہ کنٹینرز میں موجود اشیائے خوردونوش اور دیگر خراب نہ ہو اور انہیں نقصانات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes