پاکستان کو تنہا کرنیکی کوشش میں بھارت خود تنہا ہو رہا ہے: شیو سینا

Published on September 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

5
 نئی دہلی(یواین پی) مسئلہ کشمیر ہو یا دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات مودی سرکار نے ہر محاذ پر پاکستان سے مات کھائی ۔ اب بی جے پی کی قریبی اتحادی انتہا پسند ہندؤ تنظیم شیو سینا نے بھی مودی سرکار کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شیو سینا کے ترجمان رسالے سمانا میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی ناکام کوششوں سے بھارت خود تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔ اڑی حملے پر عالمی رہنماؤں کا کھل کر بھارتی حکومت کا ساتھ نہ دینا حکومتی ناکامی ہے۔ شیو سینا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم ہوئی نہ چین نے اڑی حملے کی مذمت کی۔ او آئی سی کے ممبر ممالک بھی پاکستان کی حمایت میں کھڑے نظر آتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog