اوپن یونیورسٹی کے بی ایڈ ٗ پی ٹی سی اور سی ٹی کے امتحانات تین اکتوبرسے شروع ہوں گے

Published on October 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 520)      No Comments

AIO
اسلام آباد (یواین پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2016ء میں پیش کئے گئے اے ٹی ٹی سی ٗپی ٹی سی ٗسی ٹی اور بی ایڈ پروگراموں کے فائنل امتحانات سوموار ) 3۔اکتوبر2016ء (ے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہو رہے ہیں۔ان امتحانات میں شرکت کے اہل تمام اُمیدواروں کو ڈاک کے ذریعہ رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ ارسال کردی گئی ہیں ۔ اگر کسی طالبہ یا طالب علم کو اب تک رول نمبر سلپ نہ ملی ہو تو اُنہیں چاہئے کہ فوری طور پر اپنے قریب ترین شہر میں موجود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس یا سپرنٹنڈنٹ ( ٹیچر ایجوکیشن سیکشن ) مین کیمپس سے ذاتی طور پر رابطہ کریں۔ ڈپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی دو عدد تصدیق شدہ پاسپورٹ سائز تصویریں اپنے ساتھ ضرور لائیں ۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق طالب علموں کی سہولت کے لئے رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر بھی جاری کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لانے کی غرض سے یونیورسٹی کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک تمام پروگرامزکے داخلے 10۔اکتوبر تک جاری ہیں ۔ تمام تعلیمی پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ علاوہ ازیں سمسٹر خزاں 2015ء میں بی اے پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کے پروویژنل سرٹیفیکیٹس ویب سائٹ پر فراہم کردئیے ہیں۔ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈڈ سرٹیفیکیٹ اگلے پروگرام میں داخلے کے لئے قابل قبول ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes