آج اور کل ملک کے بیشتر علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی

Published on October 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

11
لاہور(یو این پی) آج اورکل ملک کے بیشتر شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت  باون شہروں میں موبائل  فون سروس معطل  رہے گی۔تفصیلات کےمطابق  وفاقی حکومت کی ہدایت پر  نویں اور دسویں محرم الحرام  کو ملک  کے تمام  بڑے  شہروں میں موبائل  فون سروس بند رہے   گی ۔ پی  ٹی   اے  حکام کے مطابق سکیورٹی  کے  باعث  منگل اور بدھ کو ملک کے  باون شہروں میں موبائل فون  سروس   معطل  رہے  گی   جس کے  باعث صا رفین ایس ایم ایس کے ذریعے  بھی ایک دوسرے سے  رابطہ نہیں کرسکیں گے۔  اسلام  آباد، لاہور، کراچی،  کوئٹہ، پشاور ،  گلگت  اور مظفر آباد میں  بھی   دو روز کے لئے   موبائل فون بند رہیں گے  موبائل فون  سروس   صبح   آٹھ  سے  رات  دس  بجے تک معطل   رہے گی ۔  دوسری جانب اسلام  آباد کے علاوہ سندھ اور  پنجاب  میں دس محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری  پر  پابندی  عائد کی  گئی ہے ، خیبر پختونخوا اور  بلوچستان  کےحساس شہروں میں بھی دو  روز  کے لئے  ڈبل  سواری  ممنوع ہے۔ جبکہ ڈیرہ  اسماعیل  خان اور کوہاٹ میں  یوم  عاشور تک  موٹر سائیکل  چلانے  پر مکمل   پابندی ہے ۔ ادھر   ملک کے  مختلف اضلاع میں دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ کر دی گئی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes