انتخابات میں شکست کے بعد گھر سے باہر نکلنے کو دل نہیں چا رہا تھا،ہلری کلنٹن

Published on November 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

helriواشنگٹن(یوا ین پی)سابق ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن نے یوا ین پی سے کہا ہے کہ انتخابات میں شکست کے بعد گزشتہ ہفتے ان کا گھر سے باہر نکلنے کو دل نہیں چا رہا تھا،دل چاہتا تھا کہ وہ اپنے کتے کو لے کر ایک کتاب کے ساتھ بیٹھ جائیں اور گھر سے کبھی بھی باہر نا نکلیں۔ایک ہفتہ قبل ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ سے انتخاب میں شکست کے بعد انہوں نے پہلی بارواشنگٹن میں کسی عوامی تقریب میں شرکت کی۔ہیلری نے بچوں کی فلاح سے متعلق ایک خیراتی ادارے کے پروگرام میں شرکت کی، جس میں ایسے ان پانچ نوجوانوں کی کوششوں کو سراہا گیا جو مشکلات کے باوجود نا صرف بہت اچھے طالب علم بنے بلکہ وہ ایک شاندار مستقبل کی طرف گامزن ہیں۔کلنٹن نے یہ تسلیم کیا کہ اس تقریب میں شرکت کرنا ان کے لیے آسان بات نہیں تھی۔چلڈرنز ڈیفنس فنڈ کی صدر میرئین رائٹ ایڈلمین کی تقریب ہلری کلنٹن میں اعزاز میں منعقد کی گئی تھی،جنہوں نے اس فنڈ کے لیے ان سے تعاون کیا۔گزشتہ ہفتے ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتیجے کے باوجود ایلڈر مین نے کہا کہ ہلری کلنٹن نے سب سے زیادہ مقبول ووٹ حاصل کیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy