کیو ن او برائن پاکستان باولرز کے سامنے ڈٹ گئے،آئرلینڈ کو139رنز کی برتری حاصل

Published on May 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 544)      No Comments

ڈبلن(یواین پی)پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جہاں آئر لینڈنے ساتویں وکٹ میں 114رنز کی شراکت داری سے مہمان ٹیم کے خلاف139رنز کی برتری حاصل کرلی ،چوتھے دن کے اختتام تک کریز پرکیون اوبرائن118اور ٹاروین کین8رنز کے ساتھ موجود ہیں۔کھیل کے چوتھے روز کا آغازآئرلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 64رنز سے دوبارہ شروع کیا توان کو پہلانقصان69رنز پرہوا جب جوئس43رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،اسی مجموعے پراینڈری بالبمی کو محمد عباس نے پویلین بھجوا دیا۔ان کے بعد آنے والے کھلاڑی بھی جم نہ کر کھیل سکے اور 157رنز کے مجموعے پر آئرش ٹیم کے پہلی چھ وکٹیں گر چکی تھی ،اس وقت لگ رہا تھا کہ آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان کے لئے ایک آسان ہدف ہی دے گی لیکن کیون برائن اور سٹورٹ تھامپسن نے 114رنز کی شراکت داری سے ٹیم کو ایک بہتر پوزیشن میں لانے میں اہم کردار ادا کیا، سٹورٹ تھامپسن 53رنز بنانے کے بعد شاداب خان کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے ۔دن کے اختتام تک ٹیسٹ ڈیبوکرنے والی ٹیم کے کیون اوبرائن اپنی ٹیم کے لئے پہلی سنچری سکور کرتے ہوئے 118رنز کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ کین موجود ہیں جہوں نے 67گیندوں پر8رنز بنالئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme