پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی وژن کا عالمی دن کل منایاجائے گا

Published on November 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

tel
جہانیاں(یو این پی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی وژن عالمی دن کل21نومبرکومنایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد اہم معاملات کے حوالہ سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ٹی وی نشریات کو سراہنا ہے۔پاکستان میں چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ کو لاہور سے پاکستان ٹیلی ویڑن کا آغاز ہوا۔ موجودہ دور میں الیکٹرونک میڈیا معلومات کی فراہمی اور تفریحی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ٹی وی کے ذریعے لوگ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات سے بروقت آگاہی حاصل کررہے ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اکیس نومبر کو ٹی وی کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا اور پہلا ٹیلی وڑن ڈے انیس سو چھیانوے میں منایا گیا۔ ٹیلی ویڑن ثقافت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اسکے علاوہ تعلیم، صحت، امن و امان، سماجی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں کی رپورٹنگ اور مختلف پروگرامز کے ذریعہ انکے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme