پٹرولنگ پولیس کا عوامی مدد کا عجیب کارنامہ

Published on December 22, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 669)      No Comments
\"PERROLING
ہارون آباد( یواین پی)پٹرولنگ پولیس کا عوامی مدد کا عجیب کارنامہ ،پٹرولنگ پولیس کے نوجوان پٹرولنگ کرنے والی گاڑی کو ہارون آباد کے انارکلی بازار میں لاکر سٹارٹ کر کے بازار میں پون گھنٹہ تک شاپنگ کرتے رہے سرکاری پٹرول جلتا رہا اور پٹرولنگ کرنے والے مزے مزے سے شاپنگ کرتے رہے پٹرولنگ پولیس شہید چوک کی گاڑی نمبر 1028پٹرولنگ کا کام کرنے کی بجائے شاپنگ کے کام کرنے کے لیے انار کلی بازار ہارون آباد پہنچ گئی اور انار کلی بازار کے اندر کم ازکم 45سے 50منٹ تک گاڑی کھڑی رہی اور اس کا انجن بھی بند نہ کیا گیا ۔تاجران کا کہنا ہے کہ اگر پٹرولنگ پولیس والوں نے گشت کرنے کی بجائے شاپنگ کرنی ہے تو پھر وارداتیں بڑھیں گی اور لوگ لٹتے رہیں گے اور سرکاری پٹرول گشت کی بجائے شاپنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا تو اس سے غیر ذمہ داری کا اندازہ ہوتا ہے تاجران نے پٹرولنگ پولیس کے اس انوکھے گشت پر افسوس اور مذمت کی ہے اور گشت کو طریقہ کار کے مطابق بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔پٹرولنگ پولیس کے سب انسپکٹر سے گاڑی کے موبائل نمبر 0308-8941708پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہماری گاڑی کی بیٹری خراب ہے اس لیے سٹارٹ ہی کھڑی کی تھی ۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog