حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے جمنیزیم اور اسٹیڈیم جدید سہولیات سے آراستہ کر رہی ہے میاں محمد ثاقب خورشید

Published on May 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 476)      No Comments

Sport
وہاڑی( یواین پی)ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے جمنیزیم اور اسٹیڈیم جدید سہولیات سے آراستہ کر رہی ہے وہاڑی جمنیزیم کو دو کروڑ روپے سے جدید سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے میاں خورشید انور سٹیڈیم وہاڑی کی تزئین و آرائش و تعمیر ومرمت پر بھی20لاکھ روپے خرچ ہوں گے یہ بات انہوں نے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے تحت داتا فٹ بال کلب کی طرف سے وہاڑی سٹیڈیم میں انڈر16ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایس این اے شیخ محمد خرم سلیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفرمیشن سید ماجد علی، چودھری نیامت گجر ،چودھری سعید اختر ، کونسلر ندیم شیروانی، چودھری فقیر محمد گجر،پروفیسر محمد عمر، چودھری حبیب اللہ گجرمحمد جمیل،محمد ندیم بٹ،سرفراز پہوڑ اور دیگر شریک تھے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ براعظم ایشیا میں فٹ بال کے فروغ کے لیے دن کا منایا جانا ایک احسن اقدام ہے یورپ اور امریکہ کا مقبول ترین کھیل فٹ بال ایشیا میں زوال پذیر ہے فٹ بال کے فروغ کے لیے نرسری سسٹم کے تحت چھوٹے بچوں میں فٹ بال کھیلنے کا شوق اجاگر کرنے اور انہیں اس حوالہ سے ٹریننگ اور کوچنگ فراہم کرنے کے اقدامات کرنا ضروری ہیں میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ داتا فٹ بال کلب کی طرف سے انڈر16بچوں کو فٹ بال کی ٹریننگ اور کوچنگ فراہم کرنا فروغ فٹ بال کے سلہ سلہ میں اہم اقدام ہے انہوں نے بچوں کی فٹ بال کے کھیل میں مہارت کا بھی جائزہ لیااس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں میں کٹس بھی تقسیم کیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog