آپ خوش ہیں یا غمگین، اسمارٹ فونز بتائیں گے

Published on November 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 593)      No Comments

11
لاہور (یو این پی) کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ جو کمپیوٹر اور اسمارٹ فون آپ استعمال کرتے ہیں وہ آپ کے دل میں چھپے احساسات کا بھی پتہ لگاسکتے ہیں؟ جی ہاں سائنس کی ترقی کا سفر اس قدر تیزی سے جاری ہے کہ کمپیوٹرز اور اسمارٹ فون انسانی جذبات و احساسات کا بھی پتہ لگانے کے بھی قابل ہوچکے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(ایم آئی ٹی) کے محققین نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کرلی ہے جو وائرلیس سگنلز کے ذریعے انسان کے دل کی دھڑکن کی جانچ کرتی ہے اور یہ بتاتی ہے کہ انسان اس وقت خوشی کی کیفیت میں ہے یا غمزدہ ہے۔ایم آئی ٹی کے کمپیوٹر سائنس اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیبارٹری کے محققین کا کہنا ہے کہ ان کی ڈیوائس 87 فیصد تک درست نتائج دیتی ہے اور دل کی دھڑکن کے ذریعے انسان کی خوشی، غم، غصے اور دیگر احساسات کا پتہ لگالیتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس الیکٹرو کارڈیو گرام مانیٹر کی طرح کام کرتی ہے لیکن فرق یہ ہے کہ یہ دل کی دھڑکن کو جانچنے کے لیے سینسر کے بجائے وائی فائی سنگلز کا استعمال کرتی ہے اور ممکن ہے کہ آنے والے وقتوں میں یہ ڈیوائس موبائل اور کمپیوٹرز میں شامل کردی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy