تلور کا شکار نہیں کرنے دیں گے، خیبر پختونخوا حکومت ڈٹ گئی

Published on December 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 532)      No Comments

3
پشاور(یو این پی)خیبر پختونخوا حکومت نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ صوبے میں تلور یا کسی بھی نایاب پرندے کا شکار نہیں ہو گا۔وزیر جنگلات خیبر پختونخوا اشتیاق ارمڑ کہتے ہیں کہ کسی کے کہنے پر صوبے کو شکارگاہ میں تبدیل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی شکار کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے، کسی نے بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو نرمی روا نہیں رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہنٹنگ کا لائسنس قانون قاعدے کے تحت دیتے ہیں، اٹھارہویں ترمیم کے بعد ہر صوبے کے اپنے اصول ہیں۔ اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے صوبائی حکومت سے نایاب پرندوں کے مکمل تحفظ کی سفارش کی ہے، اس لئے قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے گا۔ اس سے پہلے عمران خان نے صوبائی حکومت سے تلور کے شکار پر پابندی لگانے کا کہا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes