پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان

Published on December 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 816)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا اور پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بعض علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔ ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی07 ڈگری سینٹی گریڈ، گوپس، ہنزہ منفی06، گلگت منفی05، کالام منفی 04،قلات، دیرمنفی 03 اور لوئیر دیر ،بگروٹ،استور اور راولاکوٹ میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes