چین نے سی پیک پر بھارتی تنقید مسترد کردی

Published on January 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

3
بیجنگ(یو این پی)چین نیسی پیک پربھارتی تنقیدمسترد کردی اورکہا ہے کہ منصوبہ علاقائی امن اور ترقی کا منصوبہ ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سی پیک مختلف شعبوں میں ترقی اور تعاون کا ایک طویل المعیاد منصوبہ ہے اور اس کا مقصد علاقائی امن اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ سی پیک کسی تیسرے ملک کو نشانہ نہیں بناتا اور اس سے چین کی کشمیر کے معاملے پر پوزیشن متاثر نہیں ہو گی۔یاد رہے کہ نئی دہلی میں رائے سینا ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خودمختاری کی تعظیم علاقائی تعلقات کے لیے نہایت ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دو اہم پڑوسی ممالک (جیسے چین اور بھارت)میں تضادات ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں،تعلقات کو برقرار رکھنے،خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کو حساسیت اور ایک دوسرے کے مفاد و ترجیحات کو اہمیت دینا ضروری ہے۔واضح رہے کہ چین اور پاکستان سی پیک کے ترقیاتی کاموں کو تیز کرچکے ہیں،اس منصوبے کا ایک بڑا حصہ آزاد کشمیر سے بھی گزرتا ہے جس پر بھارت اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔سی پیک منصوبے کی تکمیل کے بعد چین کو خلیجی ممالک تک کا آسان راستہ حاصل ہوجائے گا،رپورٹس کے مطابق سی پیک کے انٹری پوائنٹ قرار دیئے جانے والے بلوچستان کے گوادر پورٹ پر پاک چین نیول تعاون کے قیام کے بعد بھارت کی تشویش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题