خواجہ آصف اور نثار سے زیادہ عمران وزیر اعظم کے خدمتگار ہیں: اسفندیار

Published on January 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

Asfand Yar wali
پشاور (یو این پی)خواجہ آصف اور چودھری نثار سے زیادہ عمران خان وزیر اعظم کے خدمتگار ہیں، اسفندیار ولی کی تنقید، کہتے ہیں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے اے پی سی بلائی جائے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب! جتنی بڑی خدمت عمران خان آپکی کر رہے ہیں، اتنی خدمت خواجہ آصف اور چودھری نثار کبھی نہیں کر سکتے، عمران خان کو تمغہ ضرور دیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی خودمختاری کی بات ہم نے کی، فاٹا کے بارے میں پارٹی کا سٹینڈ واضح ہے، فاٹا کو جلد از جلد صوبے کا حصہ بنایا جائے اور انگریز کی کھینچی لکیر کو ختم کیا جائے۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ فاٹا میں مردم شماری سہی معنوں میں کرائی جائے اور فاٹا کو ایک آئینی پیکیج دیا جائے جس میں صوبائی کابینہ میں فاٹا کے وزراء کا کوٹہ رکھا جائے۔ اسفند یار ولی نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو صرف این ایف سی ایوارڈ کے پیسے ہی نہیں بلکہ سپیشل گرانٹ دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے متعلق جو وعدے نواز شریف نے ہم سے کئے تھے، وہ پورے نہیں ہو رہے۔ اسفند یار ولی نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب نے پہلے ایک وعدہ کیا تھا وہ وفا نہ ہوا اور میاں صاحب جدہ پہنچ گئے، میاں صاحب! ہم فقیروں سے کیا گیا وعدہ اگر اب پورا نہ ہوا تو جدہ بھی نہیں جگہ ملے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme