شہنشائے غزل مہدی حسن خاں کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

Published on June 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

لاہور(یواین پی)شہنشائے غزل مہدی حسن خاں کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے۔ انہوں نے 25 ہزار سے زائد فلمی و غیر فلمی گیت اور غزلیں گا کر برصغیر پاک وہند میں لوگوں کے دلوں میں یوں جگہ بنائی کہ ان کا گایا ہر گیت امر ہوگیا۔گائیکی کے شہنشاہ مہدی حسن نے اٹھارہ جولائی 1927 کوبھارتی ریاست راجستھان میں کلاسیکی موسیقی سے جڑے گھرانے میں آنکھ کھولی۔مہدی حسن نے 1935 میں آٹھ سال کی عمر میں ایک پروگرام کے ذریعے گلوکاری کا آغاز کیا اور تقسیم ہند کے بعد پاکستان چلے آئے جہاں 1957 میں انہیں کراچی سے ریڈیو پاکستان میں اپنی فنکارانہ صلاحتیں دکھانے کا موقع ملا۔انہیں 1962 میں ریلیز ہونے والی فلم ”فرنگی“ میں گائی گئی غزل”گلوں میں رنگ بھرے“ سے شہرت ملی۔ اس کے بعد انھوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ان کے گائے ہوئے گیت ”زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں“ کو سن کر ہندوستانی گلوکار لتا منگیشکر نے کہا تھا کہ مہدی حسن کے گلے میں بھگوان بولتے ہیں۔مہدی حسن نے 25 ہزار سے زائد فلمی و غیر فلمی گیت اور غزلیں گائیں۔ انہیں حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔1999 میں سانس کی تکلیف کے باعث شہنشائے غزل مہدی حسن خاں نے گانا ترک کر دیا تھا جس کے بعد وہ 12 برس تک علالت کا شکار رہے۔استاد مہدی حسن خاں 13 جون 2012 کو کراچی کے نجی اسپتال میں 84 سال کی عمر جہان فانی کو داغ مفارقت دے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes