شیخ زید ہسپتال کوئٹہ کے کنٹریکٹ ملازمین جدید دورمیں بھی نا انصافیوں کا شکار

Published on February 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

3
کوئٹہ (یوا ین پی ) شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال مستونگ روڈ کوئٹہ کے 80کنٹریکٹ ملازمین کو عرصہ دراز سے مستقل نہ کیا جا سکا وفاق کی جانب سے اٹھاروین ترمیم پر عملدرآمداور صوبوں کو اختیار ملنے سے قبل شیخ زید ہسپتال کی انتظامیہ نے کوئٹہ میں اپنے ہسپتال کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مسقتل کرنے کی پالیسی پر عملدرآمدکرتے ہوئے باقاعدہ سمری منظور کرکے سپتال کے مختلف شعبوں میں کام کرنیوالے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقتلی کے احکامات دیئے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کے کنٹریکٹ ملازمین مستقلی کے احکامات ملنے کے باوجود تاحال اپنی مراعات اور الاؤنسز سے محروم ہیں بلکہ اس کے برعکس آج بھی واضح احکامات اور قانون کے باوجود ان تمام کنٹریکٹ ملازمین کو تمام بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکاما ت اور ہدایت کے باوجود تمام کنٹریکٹ ملازمین کو شیخ زید ہسپتال مستونگ روڈ کوئٹہ کے کنٹریکٹ ملازمین جو لیبارٹری لیب وارڈز ہسپتال کے دیگر اہم شعبو ں میں فرائض انجام دے رہے ہیں انہیں صرف پانچ یا چار ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے کنٹریکٹ ملازمین کے نام پر پوری چودہ ہزار روپے تنخواہ کے حساب سے فنڈز وصول کیے جا رہے ہیں اور کنٹریکٹ ملازمین کو ٹھیکیداری نظام کے تحت چلایا جا رہا ہے اور یہ سب کچھ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مرضی سے کیا جا رہا ہے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عابد بٹ نے بلوچستان حکومت وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال مستونگ روڈ کوئٹہ میں کنٹریکٹ ملازمین کیساتھ جاری ظلم ناانصافی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے اور کنٹریکٹ ملازمین کو پالیسی کے تحت مستقل کرنے کے جو احکامات صادر کئے گئے تھے اس پر عملدرآمدکیا جائے اور گزشتہ آٹھ تا دس سال سے کام کرنیوالے ملازمین کو فوری طور پر مستقل ملازمین کی مراعات دی جائیں اور یہ تمام پراسس مکمل ہونے تک انہیں قانون کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کیلئے چودہ ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کے قانون پر عمل کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme