کراچی میں مذہبی جماعت کا دھرنا، ملک بھر میں تیل سپلائی معطل ، آئل ٹینکروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

Published on November 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

کراچی (یواین پی) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پر مذہبی جماعت کے کارکنان کے احتجاج کے باعث اندرون ملک تیل کی سپلائی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث شاہراہ پاکستان پر آئل ٹینکرز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔گذشتہ روز اسلام آباد میں جاری مذہبی جماعت کے دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں ، مظاہرین نے کراچی، لاہور، پشاور سمیت کئی شہروں میں جگہ جگہ پر مظاہرین نے دھرنے دیئے ہوئے ہیں،ان دھرنوں کے باعث جہاں ملک بھر میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں کراچی میں سہراب گوٹھ کے مقام پر دھرنے کے باعث اندرون ملک تیل کی سپلائی رک گئی جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان ہے۔دھرنے کی وجہ سے کراچی کی مصروف ترین شاہراہ پاکستان پر آئل ٹینکروں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ترجمان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ پر دھرنے کی وجہ سے اندرون ملک تیل کی سپلائی رک گئی جب کہ ملک جانے والے آئل ٹینکرز میں لاکھوں لیٹر پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیںاگر یہ آئل ٹینکرز بروقت روانہ نہ ہوسکے تو ملک بھر میں تیل کی شدید قلت پیدا ہوسکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog