منڈی میں سونے کے’’ دام‘‘ گر گئے

Published on February 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

7
لندن (یوا ین پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی واقع ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے، لندن اسپاٹ گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ مسلسل تین ماہ تک بلند رہنے کے بعد گرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔لندن اسپاٹ میں سونے کی فی اونس نرخ میں 0.6فیصد کمی آئی اور مارچ کیلئے فیوچر ٹریڈنگ 1244.67ڈالر فی اونس میں طے پائی۔اسپاٹ چاندی کے نرخ بھی 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 17.67ڈالر اور پلاڈیم کے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 776.97 ڈالر فی اونس رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog