سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا سیہون میں لعل شہباز قلندرکے مزارپر دھماکے کی شدید مذمت

Published on February 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

4
اسلام آباد(یو این پی) سردار ایاز صادق، سپیکر اورمرتضیٰ جاوید عباسی، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی سہون میں لعل شہباز قلندر? کے ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت۔دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے اس وحشیانہ اور شرمناک عمل سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ان سرگرمیوں میں جو بھی عناصر شامل ہیں وہ انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے قانون نافذکر نے والوں اداروں سے کہا کے وہ اس انسانیت سوزواقعہ میں ملوث افراد کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قرارواقعہ سزا دیں۔ اْن کی دہشتگردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدری اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دْعا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题