مشترکہ مفادات کونسل میں سندھ کا مقدمہ خود لڑوں گا،مراد علی شاہ

Published on March 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

6
کراچی(یوا ین پی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں سندھ کا مقدمہ خود لڑوں گا،آئین کے تحت ایکنک اور ای سی سی کو آئل و گیس کی تقسیم اور قیمتوں کے تعین کا اختیار نہیں ۔ترجمان وزیراعلی ہاؤس کے مطابق سید مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں مشترکہ مفادات کونسل میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل کہا کہ آئین کے آرٹیکل 154 کی تشریح کے لئے مشترکہ مفادات کونسل کی سب کمیٹی کا اجلاس اسلام آبادمیں ہورہا ہے ،جس میں بطور وزیر قانون خود شریک ہوں گا ۔ترجمان کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کے پاس آرٹیکل 154کے تحت گیس اورآئل کی قیمتوں کے تعین اور تقسیم کا اختیار نہیں، انجینئر کے ساتھ ایک قانون دان کا بیٹا ہوں اور آئین کو بہتر سمجھتا ہوں۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت گیس اور تیل پر پہلاحق صوبے کا ہے، جو اپنی ضروریات پوری کرنے کے بعد دوسرے صوبوں کو فراہم کیا جاسکتاہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy