افغان صدرکی پشاور زلمی کو مبارک باد، دورہ افغانستان کی دعوت

Published on March 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

8
کابل(یو این پی)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان سپر لیگ ٹو کی چیمپئن پشاور زلمی کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹیم کو افغانستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے ٹیلیفون پر صدر اشرف غنی کی طرف سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا ہے اور پشاور زلمی کو افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔جاوید آفریدی نے کہا کہ افغان صدرکی جانب سے دی گئی دعوت قبول کرلی ہے اور ٹیم رواں سال کابل کا دورہ کرے گی جس میں شاہد آفریدی سمیت تمام بڑے پلیئرز شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم کرکٹ کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے سے قریب لانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes