روٹی ،کپڑا اورمکان دینے کاخدائی دعویٰ کرنیوالے سیاستدانوں کواپنا لیڈرماننے والی عوام پر تعجب ہے۔ لاثانی سرکار

Published on March 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 458)      1 Comment

سود خوروں ، چوروں ،ڈاکوؤں سے ملک کو چھٹکارہ دلانا ہوگا۔ پیر شاہد حسین گردیزی
تنظیم مشائخ عظام اصلاح معاشرہ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کررہی ہے۔ پیر سید شبیر حسین گیلانی
آج تکمیل پاکستان کا وقت ہے اور اولیا ء اکرام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو حقیقی امن کا گہوارہ بنانا ہوگا۔صاحبزاہ پروفیسر نظیف چشتی
ہمیں اپنی اصلاح کرتے ہوئے نیک اور صالح لوگوں کی حمایت کرنا ہوگی۔پیر محمد راشد نقشبندی
ظالموں کو ووٹ دیکر ہم خود اپنے سروں پر بٹھا لیتے ہیں اور بعدمیں انہی کے ظلم کا شکار ہوتے ہیں۔پیر ڈاکٹر محمد ارشدنقشبندی
ملک وقوم کی ترقی کیلئے نہایت ایماندار اور صحیح العقیدہ لوگوں کو آگے لانا ہوگا۔ قاری محمد حنیف
حضور نبی کریم ؐ ، اصحابہ اکرامؓ ، ازواج مطہرات، اہل بیتؓ کے گستاخوں کا راستہ روکنا ہوگا۔علماء ومشائخ کانفرنس کامشترکہ اعلامیہ
فیصل آباد (یواین پی)روٹی ،کپڑا اورمکان دینے کاخدائی دعویٰ کرنیوالے سیاستدانوں کواپنا لیڈرماننے والی عوام پر تعجب ہے،تنظیم مشائخ عظام کے ہزاروں جید علما ومشائخ اوران سے لاکھوں وابستگان انبیاء کرامؑ ،ازواج مطہراتؓ،آل رسولؓاورفقراکاادب کرنیوالوں کوہی ووٹ دیں گے ،ایسی قوم ترقی کیسے کرسکتی ہے جواپنی آنکھوں سے دیکھ کرلٹیروں اور کرپٹ سیاستدانوں کواپنا لیڈر بنارہی ہے ،ہر دفعہ ان کے دھوکے میں عوام آتی ہے اورپھر ان سے امیدیں وابستہ کرتی ہے کہ یہ لوگ ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کویقینی بنائیں گے ۔ ان خیالات کااظہار دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا ، امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام موجودہ ملکی صورتحال پر گلشن راوی لاہور میں’’ علماء و مشائخ کانفرنس‘‘ میں صدارتی خطاب میں کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ملکی ترقی کیلئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیرہے، الیکن کمیشن سے تمام علماء و مشائخ کا پرزورمطالبہ ہے کہ بے نمازی اور کرپٹ سیاستدانوں کو نااہل کرنے میں واضع پالیسی مرتب کرے اور انہیں نااہل قرار دے ،جس کو نماز نہیں آئی وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کیلئے کیا کرسکتا ہے ،حضور نبی کریم ؐ اور عظیم المرتبت ہستیوں کی گستاخی کرنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا،تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے روشن پاکستان کیلئے عوام میں بیداری شعور تحریک کا آغاز کردیاہے جب تک ہماری عوام اس فیصلے پر متحد و متفق نہیں ہوجاتی کہ ہم کیسے لوگوں کو اپنے سروں پر حکمرانی کرنا دیکھنا چاہتے ہیں اس وقت تک تبدیلی ناممکن ہے ،جب نمازی ، پرہیز گاراور باکردار اسمبلیوں میں نہیں آئیں گے صرف بزرگان دین کی صف ہی ایسی ہے جہاں اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ؐ کے احکامات کی روشنی میں تمام مذاہب و مسالک امن ومحبت کا عملی درس حاصل کرتے ہیں، مشائخ کے آستانوں سے ہمشہ امن و محبت کا درس ملا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہندو ، سکھ ،عیسائی ، بہائی اورپارسیوں سمیت دیگر لوگ حاضر ہوتے ہیں اور روحانی و ظاہری سکون حاصل کرتے ہیں ،تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں مختلف سلاسل طریقت سے تعلق رکھنے والے تقریباچھ ہزار صاحب خلافت مشائخ عظام امن کاپیغام پاکستان سمیت اقوام عالم میں پہنچا رہے ہیں۔اس وقت ہمارا امن کاپیغام دنیا کے 65سے زائد ممالک میں پہنچ چکاہے ،جس سے عالمی دنیا پر یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ صوفیا ء کاپیغام حقیقی پیغام ہے ،ان کامشن انبیاء کرام ؑ کا مشن ہے ،یہ برگزیدہ ہستیاں وارثین انبیاء ہیں ،بھولی بھٹکی ہوئی انسانیت کونہ صرف صراط مستقیم دکھارہے ہیں بلکہ امن ،محبت اورپیار کو تیزی سے فروغ دے رہے ہیں۔عالمی دنیا بھی اس بات کو سمجھ چکی ہے کہ اگر دنیا میں امن قائم کرناہے تو صوفیا ء کرام کی تعلیمات کوفروغ دینا ہوگا،یہی وہ جماعت ہے جس سے دنیا کا امن وابستہ ہے ،بین المذاہب اتحاد جیسے پلیٹ فارم سے مذاہب عالم کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنے کیلئے بارگاہ خداوندی میں اسی منظورومقبول جماعت کوساتھ لیکر چلنا ہوگا،انہی کی مشاورت سے زندگی کاہرشعبہ امن وسکون کاگہوارہ بن سکتاہے۔ پیر شاہد حسین گردیزی نے کہاکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے انبیاء کرام ؑ کے وارثین کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہوگا اور سود خوروں ، چوروں ،ڈاکوؤں سے ملک کو چھٹکارہ دلانا ہوگا، پیر سید شبیر حسین گیلانی نے کہاکہ پاکستان میں بہت سی تنظیمیں بنی مگر کسی نے اس ایجنڈے پر کام نہیں کیا کہ ہمارے حکمران عین اسلامی تعلیمات کے مطابق ہونے چاہیں تنظیم مشائخ عظام اصلاح معاشرہ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کررہی ہے اس تحریک کو ہرصورت کامیاب کیاجائے گا،صاحبزاہ پروفیسر نظیف چشتی نے کہاکہ آج تکمیل پاکستان کا وقت ہے اور اولیا ء اکرام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو حقیقی امن کا گہوارہ بنانا ہوگا، پیر محمد راشد نقشبندی نے کہاکہ ہمارے اندر غلط اعمال ہونگے تو ہمارے اردگرد بھی وہی لوگ ہوں گے جو ایسے کردار کے مالک ہوں ،ہمیں اپنی اصلاح کرتے ہوئے نیک اور صالح لوگوں کی حمایت کرنا ہوگی ، مظلوم کا ساتھ دینا ہوگا اور ظالم کے ہاتھ روکنے ہوں گے، پیر ڈاکٹر محمد ارشد نے کہاکہ ظالموں کو ووٹ دیکر ہم خود اپنے سروں پر بٹھا لیتے ہیں اور بعدمیں انہی کے ظلم کا شکار ہوتے ہیں ، قاری محمد حنیف کا کہنا تھاکہ ملک وقوم کی ترقی کیلئے نہایت ایماندار اور صحیح العقیدہ لوگوں کو آگے لانا ہوگا۔کانفرنس کے دیگر شرکاء میں پیر ڈاکٹر محمد الیاس قادری ،پروفیسر نظیف چشتی،پیر سید شبیر حسین گیلانی، علامہ شاہد حسین گردیزی ،پیر سید احمد ندیم نقشبندی ،پیر حافظ ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی ،پیر محمد رمضان نقشبندی ،پیر محمد راشد نقشبندی،قاری محمدحنیف سمیت دیگر علما ء مشائخ نے شرکت کی ۔علما ومشائخ کانفرنس کے اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ عوام اگراپنے مسائل کا حل چاہتی ہے،ملک کوامن وسلامتی کاگہوارہ بناناچاہتی ہے ،اپنی نسلوں کوشاندارمستقبل دینا چاہتی ہے تو تمام سیاسی ،مذہبی پارٹیوں سمیت کسی بھی جماعت میں موجود کرپٹ ،گستاخ،بے نمازی،شرابی،سودخورلیڈروں کامکمل بائیکاٹ کردے ،اورفرمان خداوندی کیمطابق اللہ تعالیٰ کے انعام یافتہ بندوں کی سنگت اورصحبت کواختیار کرلے ،تو پھر وہ دن دورنہیں ہیں جب پاکستان اقوام عالم میں ایک صحیح اسلامی فلاحی مملکت کے روپ میں ابھرے گی ،نہ صرف پاکستان امن کاگہوارہ بن جائیگا،بلکہ یہاں کے افراد اقوام عالم میں بھی امن وسلامتی کے فروغ میں قائدانہ کرداراداکریں گے ۔کانفرنس کے اختتام پر ملکی ترقی و خوشحالی اور آپریشن ردالفساد کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    now Pakistani people should play an important role for choosing the candidates for the betterment of Pakistan and their generation





Weboy

Free WordPress Themes