ٹھٹھہ ،شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کیس دوبارہ چلانے کے لےْ ایدھی سینٹر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی

Published on April 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ )پی پی پی شہید بھٹو ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کیس دوبارہ چلانے کے لےْ ٹھٹھہ شہر میں ایدھی سینٹر سے پریس کلب ٹھٹھہ تک احتجاجی ریلی ضلع ٹھٹھہ لے آرگنائزر امید علی جوکھیو کی سربراہی میں نکالی گی، جس میں پیر بخش سموں ،ارباب سہیل سموں، صدام بروہی،ماما عیسیٰ لاشاری،پرویز ساٹی کامریڈ محمد حسن کنبھار ،عقیل ابڑو ،اور دیگر ورکروں نے شرکت کی ، ریلی کو امید علی جوکھیو اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوےْ کہا کے شہید ذوالفقار علی بٹھو کو ایک جھوٹے کیس میں پھنسا کر عدالتے قتل کیا گیا جس کے پیچھے ڈکٹیٹر جنرل ضیاء کے اشارے پر ہوا،انہوں نے کہا کے شہید ذوالفقار علی بٹھو کا قصور صرف اتنا تھا کے انہوں نے اس ملک کو اےْٹمی طاقت دی ،پاکستان کو روشن اور اپنے پاوں پر کھڑا کیا ،پاکستا کو 1973جیسا آئین دیااسی وجہ سے انکو 14اپریل 1977 کو پھانسی پر لٹکایا گیا ،انہوں نے مزید کہا کے شہید ذوالفقار علی بٹھو کا کیس دوبارہ چلایا جاےْ اور شہید بٹھو کے خون سے انصاف کیا جاےْانہوں نے کہا کے انشااللہ بہت جلد فاطمہ بٹھو عوام کے بیچھ میں ہونگی شہید ذوالفقار علی بٹھو کا حقیقی مشن بی بی فاطمہ بٹھو کی قیادت میں مکمل ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گرمی کی اچانک لہر سے کئ افراد بے ہوش
ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ )ٹھٹھہ میں بجلی کا بحران،گرمی کی اچانک لہر سے کئ افراد بے ہوش،سول اسپتال میں کئ آپریشن ملتوی ہوگےْ،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ اور گرد نواہ میں گرمی کی شدت میں اچانک اضافے کے باعث علاقے میں ٹھنڈے مشروبات ،برف کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے،شدید گرمی کی وجہ سے مکلی سول اسپتال میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکے انتظامیہ کی جانب سے کوئ انتظامات نہ کرنے کی وجہ سے ایمرجنسی میں ہونے والے آپریشن بھی ملتوی ہورہے ہیں ،بجلی کی مسلسل طعطل کی وجہ سے اہلیانِ ٹھٹھہ اور مکلی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنہ پڑرہا ہے، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ حیسکو نے دس گھنٹے سے بڑا کر اٹھارہ گھنٹے کردیا ہے،مریضوں اور شہریوں کوتمام کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکے حیسکو کی جانب سے چار گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا گیا ہے مگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا جارہاجس کے باعث ٹھٹھہ ضلع کے مکینوں میں شدید تشویش پائ جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھٹھہ سے مکلی کے ڈبل روڈ کے کام میں سُست روانی کے باعث آئے دن حادثات معمول بن گے
ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ )ٹھٹھہ سے مکلی کے ڈبل روڈ کے کام میں سُست روانی کے باعث آئے دن حادثات معمول بن گےْ، روزانہ چھوٹے بڑے کئ حادثات کے باعث ٹھٹھہ اور مکلی کی عوام کو دشواری کا سامنا،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ سے مکلی کے روڈ کو ڈبل کرنے کے منصوبے میں مسلسل سُست کام کی وجہ سے آےْ دن حادثات معمول بنتے جارہے ہیں، روڈ کے ایک طرف کام ہونے کی وجہ سے کئ گاڑیاں آپس میں ٹکرانے لگیں ،ٹریفک پولیس ٹھٹھہ مکلی کے روڈ پر رش ہونے کے باوجود اس روڈ سے غاےْب، کراچی سے ٹھٹھہ آنے والیں بسوں کی بے انتہا تیز رفتاری کے باعث موٹر ساےْکل سواروں اور چھوٹی گاڑیاں چلانے والوں کی شکایات سننے کو کوئ تیار نہیں،ٹھٹھہ اور مکلی کے مقامی افراد کا کہنا ہے کے ضلعی انتظامیہ صرف کو مقامی لوگوں کو متبادل راستہ نہیں دے سکتی تو کم از کم مرمتی روڈ پرٹریفک پولیس اہلکار ہی کھڑے کردے تب بھی کئ حادثات سے بچا جاسکتا ہے، ٹھٹھہ اور مکلی کے سیاسی،سماجی رہنماوں کا حکومت سندھ سے گزارش کرتے ہوےْ کہا ہے کے ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کی حفاظت کی بھی حکومت کی ذمیداری ہے اس لےْ ٹھٹھہ سے مکلی کے ڈبل روڈ کے کام پر گاڑیوں کی تیزرفتاری کوروکنے کے لےْ سنجیدگی سے کوئ حل نکالنا پڑے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog