رشوت اور کرپشن کے سبب ضلع ٹھٹھہ کے سرکاری ادارے تباہی کی جانب بڑھ رہے ہیں سندھ ترقی پسند پارٹی

Published on April 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ کے مختلف سرکاری اداروں میں بڑتی ہوئی کرپشن کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی ، ضلع ٹھٹھہ میں کاموروں نے تباہ کردیا ہے، ضلع کے ہر آفیس میں رشوت عام ہوگئ ہے،اس سلسلے میں آج سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئ جو مکلی پبلک پارک سے سیشن کورٹ،ہاےْ وے ،بلڈنگ، پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سے ہوتی ہوئ پریس کلب مکلی تک نکالی گئ ، احتجاجی ریلی میں شریک رہنماوں نے خطاب کرتے ہوےْ کہا کے ضلع ٹھٹھہ کے سرکاری اداروں میں رشوت خوری عروج پر پہنچ گئ ہے،رشوت اور کرپشن کے سبب ضلع ٹھٹھہ کے سرکاری ادارے تباہی کی جانب بڑھ رہے ہیں،ضلع کی عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئ ہے اور بڑی بڑی پوسٹوں پر مقرر افسران کروڑ پتی مب گےْ ہیں ، انہوں نے کہا کے ہاےْ وے ڈویژن ٹھٹھہ کے ایکسین نے بڑی کمیشن کے عیوض من پسند ٹھیکیداروں کو اپنے بنگلے میں بیٹھ کر ٹینڈر تقسیم کےْ ہیں ، ایکسین نے سیپرا کے قانون کی کھلے عام توہین کی ہے،جبکے مقامی ٹھیکیداروں کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے جو عمل کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جاےْگا،انہوں نے کہا کے ایکسین ادارے میں خراب صورتحال پیدا کررہاہے اور دوسری جانب ایکسین نے آفیس میں بیٹھنا بھی بند کردیا ہے، انہوں نے کہا کے ہاےْ وے ڈویژن ٹھٹھہ کے ایکسین اور ٹینڈر کلرک کے آفیسوں کو تالے لگے ہوےْ ہیں ،انہوں نے ہاےْ وے ڈویژن کے ایکسین کو فوری ہٹانے کامطالبہ کیا ، اس موقعے پر ایس ٹ پی ضلع ٹھٹھہ کے عہدیداران میں ناتھو خان بروہی،جمیل سموں ، بشیر جوکھیو،ستار میرانخور،راجو قریشی اور بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ساکرو روڈ پر سوزکی پک اپ الٹنے سے دو افراد ہلاک اور 15 زخمی
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ)ساکرو روڈ پر سوزکی پک اپ الٹنے سے دو افراد ہلاک اور 15 زخمی تفصیلات کے مطابق میرپورساکرو کے قریب مین روڈ پر تیزرفتار سوزکی پک اپ ٹائر راڈ ٹوٹنے سے الٹ گئی ۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد حامد جوکھیو ، جاوید ملاح موقع پر ہلاک ہو گئے ، جبکہ حادثے میں 15افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں اکبرجوکھیو ، ماجون جوکھیو، محبوب ،رحمت اللہ ، سلیم جوکھیو اور دیگر شامل ہیں ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے میرپورساکرو اسپتال لایا گیا ، جھان سے پانچ زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes