نوازشریف پنجاب کے نہیں وفاق کے وزیراعظم بنیں: نیئر بخاری

Published on April 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی)پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ ن لیگ حکومت چھوٹے صوبوں کے شہریوں سے ووٹ نہ دینے کا انتقام لیتی ہے۔ کہتے ہیں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئربخاری نے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ حکمرانوں کے منہ پر روزانہ کا طمانچہ ہے۔ وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے حکومتی اقدامات ملکی مفاد میں نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پنجاب میں ووٹ بڑھانے کی کوشش میں وفاق کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے صرف پنجاب میں ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دی ہے۔ نوازشریف صرف پنجاب کے وزیراعظم نہ بنیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog