قرۃ العین بلوچ نے پشتو گانا گا کر شائقین کے دل جیت لئے

Published on May 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 563)      No Comments


پشاور (یو این پی)پشاور میں موسیقی کے دلدادہ افراد قرۃ العین بلوچ کے گانوں سے خوب خوب لطف اندوز ہوئے، قرۃ العین بلوچ نے اپنے مشہور گانوں سمیت پشتو کا گانا گا کر شائقین کے دل جیت لئے، مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا خوبصورت مظاہرہ پیش کیا۔تفصیلات کمطابق معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پشاور پہنچیں اور فن کا کا جادو جگایا تو حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ قرۃ العین بلوچ نے اپنے مشہور گانوں کے ساتھ ساتھ پشتو کا گانا گا کر محفل گرما دی۔تاریخی گور گھٹری میں سجنے والی محفل موسیقی میں مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا تو شرکاء خوب محظوظ ہوئے۔محفل موسیقی میں شہر سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes