کشمیر میں الیکشن کا التوا ،5فیصد نے ریاستی اور مرکزی سرکار کی طاقت کو گھٹنوں کے بل لادیا،عمر عبداللہ

Published on May 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

سرینگر(یوا ین پی) سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے انتخابات کو غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ5 فیصد لوگوں کی علامتی کامیابی کا اعتراف کیا جانا چاہیے جنہوں نے ریاستی اور مرکزی سرکار کی طاقت کو گھٹنوں کے بل لادیا ہے۔ وادی کے موجودہ مخدوش حالات کو ریاستی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی میراث قرار دیا ہے۔ عبداللہ نے محبوبہ مفتی سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ آپ کے پانچ فیصد لوگوں نے ریاست کو واپس نوے کی دہائی کی دہلیز پر کھڑا کردیا ہے اور آپ بے شرمی سے اقتدار سے چمٹی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جس طرح ہم پیچھے چلے جارہے ہیں، وہ مایوس کن ہے۔ 2014 کے پارلیمانی انتخابات میں لوگوں کی بھاری شرکت سے ہم اب2017 میں انتخابات کی منسوخی تک پہنچ گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes