حافظ محمدصدیق مدنی شمشادرائٹرزفورم پاکستان کے صدر منتخب

Published on December 19, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 495)      No Comments

\"Molana
کوئٹہ۔(یو این پی )شمشادرائٹرزفورم پاکستان کے مرکزی انتخابات کا اجلاس مخلص ہاؤس یٹ روڈ کوئٹہ میں ہوا۔ جسکی صدارت مرکزی ناظم انتخابات پروفیسر حمیداللہ دیوان تھے۔ تقریب کا آغاز مولوی سیف الرحمان کے تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ تقریب سے شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی ناظم انتخابات پروفیسر حمیداللہ دیوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب انسانی زندگی کی ترجمانی کرتا ہے ہمیں ادب سے دلی لگاو رکھنا چاہیے آج جس پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں اسکا مطلب بھی یہی ہے کہ معاشرے میں نوجوانوں کے شعور کیسے بیدار کیا جاسکتا ہے اور معاشرے کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کیا طریقہ اپنانا چاہئے اور یہ کہ باشعور اور اہل علم افرد کیا کرسکتے ہیں مثبت اور تعمیری فکر کیلئے کام کرنا اس عہد کی ضرورت ہے ۔ اس لئے شمشاد رائٹرز فورم پاکستان قارئین اور اہل قلم میں رابطے کا ذریعہ ہے ۔شمشاد رائٹرز فورم بلوچستان کے نائب ناظم انتخابات سمیع اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادیب زندگی سے عبارت مختلف تحریریں صفحہ قرطاس پر بکھیرتا ہے دنیامیں جتنے ادیب زندگی ہوئے ہیں انکی مثال ہمارے سامنے ہیں ۔انہوں نے مشاہدہ قدرت اور مطالعہ زندگی کو اپنا موضوع بنایا ہے ہرادیب کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ زندگی کے ہر اچھے برے نامطلوب پہلو کو احاطہ تحریر میں لائے کوئی بھی ادیب زندگی سے دامن چھڑاکر ایک لفظ بھی نہیں لکھ سکتا وہ اپنے گرد وپیش بہتر طور پرمتاثر ہوتا رہتا ہے وہ جن جن خیالات کا حامل ہوتا ہے انہی کو اپنے جزبات کا محرک پاتا ہے اسلئے کسی ادیب کی روح کو سمجھنے کیلئے اسی فضا کو سمجھنا ضروری ہے جسمیں اس نے زندگی پائی ہے جب اس زمانے کی زندگی نہ سمجھی جائے ادیب کے جزبات واحساسات کو سمجھنا مشکل ہے۔
اجلاس میں شمشادرائٹرزفورم پاکستان کے آئندہ مرکزی صدر حافظ محمدصدیق مدنی اور مرکزی جنرل سیکرٹری غلام محمد مخلص اکثریت رائے سے منتخب ہوگئے۔ شمشادرائٹرزفورم پاکستان کے مرکزی ناظم انتخابات پروفیسر حمیداللہ دیوان نے شمشادرائٹرزفورم پاکستان کے آئندہ مرکزی صدر حافظ محمدصدیق مدنی اور مرکزی جنرل سیکرٹری غلام محمد مخلص کو دلی مبارک باد دی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme