عوام کو سستا اور جلد انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء اپنا کردار ادا کریں ،فاروق حیدر

Published on May 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 615)      No Comments


باغ (یو این پی )وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ عوام کو سستا اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے وکلاء4 اپنا کردار ادا کریں۔ایکٹ 74میں آئینی ترامیم کی جا رہی ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر بار کونسل بھی اس کمیٹی کی ممبر ہے جو اپنی تجاوزیز دے گی۔فیملی کورٹس میں خواتین کے کیسیز کے چھ ماہ کے اندر فیصلے ہوں گے۔ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر نو کر دی گئی ہے۔ باغ میں سر کٹ بینچ کا قیام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وکلاء کی ہاوسنگ کالونیاں بھی بنا کر دی جائیں گی جس کے لیے کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔ وکلاء کا مطالبہ تھا کہ سب ججز کی تقرری کا اختیار ہائی کورٹ سے لیکر کر پی ایس سی کے ذریعے سب جج کی تقرر ہو اس کو پی ایس سی کے ذریعہ تقرر کیا جائے گا۔حکومت نے عدالتوں کا وقار بحال رکھا ہم اچھی حکومت کا قیام کرنا چاہتے ہیں جس میں عام آدمی کو میرٹ پر نوکریاں اور فراہمی انصاف آسان مہیا ہو سکے۔وکلاء کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ بار باغ کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دورہ باغ کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار باغ کی تقریب حلف برداری میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب سے ڈسٹرکٹ بار باغ کے نو منتخب صدر سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ ، وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بار کونسل شوکت علی کیانی ایڈووکیٹ ، سید خالد گردیزی ایڈووکیٹ ، سردار ظفر اقبال ایڈووکیٹ ، فیاض عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان ، وزیر اطلاعات مشتاق منہاس ، سابق امید وار اسمبلی وسطی باغ و لیگی رہنما سردار طاہر اقبال ، سردار مشتاق نیئر ، راجہ سجاد ایڈووکیٹ، راجہ خالق ایڈووکیٹ ، جو ڈیشل آفیسران ، انتظامیہ کے آفیسران ، جملہ ضلعی آفیسران کے علاوہ وکلاء4 ، صحافیوں و دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس سے قبل وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ڈسٹرکٹ بار باغ کے نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف بھی لیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالے کوٹ کو متحرک رہنا چاہیے۔ قانون کی حکمرانی کو قائم کرنے میں وکلاء کردار ادا کریں ایسا قانون بننا چاہیے جس میں چیک اینڈ بیلنس ہو قانون کیا ہے اس کو کیسے بننا چاہیے ایکٹ 74میں ترمیم کے حوالہ سے وکلاء اپنی تجاویز دیں اور اس میں کردار ادا کریں وزیر اعظم نے اپنی حکومت کے دس ماہ کی کار کردگی کے حوالہ سے کہا ہے کہ ہم نے جو حکومت کی تین ترجیحات رکھی تھیں تحریک آزادی کشمیر ، تعمیر و ترقی اور گڈ گورننس ، گڈ گورننس کے حوالہ سے پی ایس سی کو از سر نو تشکیل دیا گیا این ٹی ایس کا نفاذ نئی تعلیمی پالیسی ، فیملی کورٹس ، انفرا سٹریکچر کمیونٹی پروگرام ، ایل او سی پیکج عام آدمی کو اٹا سو روپے سستا فراہمی ، رمضان میں آٹا مزید پچاس روپے سستا کیا جائے گا ، حکومت کی کوشش ہے کہ عام آدمی کو مفاد سہولت دینے کے لیے اقدامات ہوں انہوں نے کہا کہ میں کوئی کام خلاف قانون نہیں کرتا قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے کوئی انتقامی تبادلہ جات نہیں ہوئے ، 24۔24سال ایک سٹیشن پر سروس کرنے والوں کا تبادلہ ہوا تبادلہ سروس کا حصہ ہوتا ہے سرکاری ملازمین سیاست نہ کریں کوئی ملوث پایا گیا تو اس کو نوکری سے فارغ کر دیا جاے گا بے شمار اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ بے روز گار بیٹھے ہیں میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے مختصر وقت ملا ہے میں چاہتا ہوں کہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کر سکوں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes