بلوچستان ، ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی

Published on December 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 697)      No Comments

ڈیرہ بگٹی (یواین پی)بلوچستان کے حساس علاقے ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوحکانی میں نامعلوم افراد نے گجر نامی شخص کے گھر پر فائرنگ کی جس سے گجر اس کی دو بیویاں اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے،لاشوں کو گاڑی میں ہسپتال لے جارہا تھا کہ وہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیااور گاڑی تباہ ہو گئی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme