ایل او سی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی ،5 بھارتی فوجی ہلاک،متعدد بھارتی بنکرز تباہ

Published on June 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) پاکستان نے ہفتہ کو کنٹرول لائن پر تتہ پانی کے مقام پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے پانچ بھارتی فوجی ہلاک اورمتعدد بھارتی بنکرز بھی تباہ کر دیئے ۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹویٹر پرایک پیغام میں کہا کہ بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر تتہ پانی کے مقام پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔یوا ین پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ متعدد بھارتی بنکرز بھی تباہ کر دیئے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme