ناروے؛ تعلیمی اداروں میں نقاب کے استعمال پر پابندی کی تجویز

Published on June 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 597)      No Comments

اوسلو(یو این پی) ناروے میں تعلیمی اداروں میں برقعے اور نقاب کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ناروے میں گزشتہ سال برقعے یا پورے چہرے کے پردے اور نقاب پر پابندی لانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت پیر کو ملک کے تمام اسکولوں، کالجز اور جامعات میں اس پابندی کی تجویز کی گئی ہے۔ناروے کے وزیر تعلیم ٹروبجورن روے ایساکن نے پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے تعلیمی اداروں میں چہروں کو ڈھانپنے والے کپڑے نہیں چاہتے کیونکہ ان سے آپس میں اچھا رابطہ ممکن نہیں جو کہ طالبعلموں کے لئے آپس میں ہونا ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题