رمضان المبارک میں گوگل نے وہ موبائل ایپ متعارف کروادی جس کی مسلمانوں کو سب سے زیادہ ضرورت تھی

Published on June 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

  سان فرانسسکو (یو این پی)یوں تو انٹرنیٹ پر اتنی ایپس موجود ہیں کہ جن کا شمار ممکن نہیں لیکن گزشتہ روز گوگل نے ایک ایسی خوبصورت ایپ متعارف کروا دی ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کو ہر طرح کی اپیس سے زیادہ پسند آئے گے۔ آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں اس خصوصی ایپ کی مدد سے انتہائی آسانی سے قبلہ کی سمت معلوم کر سکتے ہیں ۔یو این پی کے مطابق نئی ویب ایپ سروس کا نام ”قبلہ فائنڈر (Qibla Finder)“ ہے جو موبائل براﺅزر کے ذریعے استعمال کی جا سکتی ہے۔ اسے اینڈرائڈ، iOS سمیت کسی بھی قسم کے آپریٹنگ سسٹم اور ہر طرح کے موبائل فون سے استعمال کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ اس پر ’لوکیشن‘ کا فیچر آن ہو سکتا ہو۔ آگمینٹڈریالٹی ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ ایپ قبلہ کی سمت کو ایک نیلی لکیر کی صورت میں ظاہر کرتی ہے۔گوگل کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر قبلہ کی سمت معلوم کرنے کے متعلق معلومات بہت بڑے پیمانے پر سرچ کی جاتی ہیں اور اکثر لوگ اس مقصد کیلئے کمپس (Compass) ایپ بھی سرچ کرتے ہیں۔ اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے گوگل نے فیصلہ کیا ہے کہ قبلہ فائنڈر کے نام سے ایک ایپ متعارف کروائی جائے تاکہ کسی بھی ملک میں رہنے والے مسلمان دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں وہ باآسانی قبلہ کی سمت معلوم کر سکیں۔قبلہ فائنڈر ایپ کے متعلق تمام تفصیلات گوگل کی خصوصی ویب سائٹ ’رمضان ہب‘ پر بھی دستیاب ہیں۔ یہ ویب سائٹ گوگل نے 2014 ءمیں خصوصی طور پر رمضان کے مہینے میں مسلمانوں کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے قائم کی تھی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes