جے آئی ٹی کے خلاف بات کرنا سپریم کورٹ کے خلاف بات کرنے کے برابر ہے،عمران خان

Published on June 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے خلاف بات کرنا سپریم کورٹ کے خلاف بات کرنے کے برابر ہے نواز شریف کے خلاف کریمنل انویسٹی گیشن ہو رہی ہے وہ نواز شریف سے سوال کرنے والے کون ہوتے ہیں قوم مان چکی ہے کہ نواز شریف اس قوم کے مجرم ہیں قوم تیار بیٹھی ہے ایک کال دوں گا سارا پاکستان نکل آئے گا مریم نواز کا جے آئی ٹی میں پیش ہونا نواز شریف کا قصور ہے مشاورتی اجلاس کے بعدیونی ویژن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حالیہ حادثے انتہائی افسوسناک تھے جن سے بہت تکلیف ہوئی ہے کوئٹہ اور پاراچنار میں ہونیوالے واقعات پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں کو لڑانے کے لیے ایک عالمی سازش ہے اگر ہم پاکستانی تیار نہ ہوئے تو یہاں شیعہ اور سنیوں کو لڑایا جائے گا عراق میں شعیہ اور سنیوں کی لڑائی اتحادی افواج کے پہنچنے سے شروع ہوئی اور اب یہ پھیلتی جا رہی ہے یہ ایک سازش ہے جس سے پاکستان کو نہ صرف بچنا چاہیے بلکہ اس لڑائی کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے وزیر اعظم کا بہاولپور جانا ضروری تھا لیکن کیا ہی اچھا ہوتا اگر وہ کوئٹہ اور پاراچنار بھی جاتے جو تقسیم کی جارہی ہے اسے روکنے کے لیے انہیں ساری جگہ جانا چاہیے تھا وزیر اعظم بڑے صوبے میں تو چلے گئے مگر جن چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی ہے وہاں نہیں گئے پارا چنار میں جسطرح کے حالات ہیں وہاں وزیر اعظم کا جانا بہت ضروری تھا کیونکہ وہ فیڈریشن کا نمائندہ ہے عمران خان نے کہا کہ میں موسم کی خرابی کی وجہ سے پاراچنار نہیں جا سکا کمیشن بنانے کے لیے بڑے بڑے منصوبوں پر تو کام کیے جا رہے ہیں مگر لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا جا رہا پرویز الہی کے دور میں بننے والے ہسپتال جوں کے توں کھڑے ہیں انہیں استعمال نہیں کیا جا رہا اتنے بڑے صوبے پنجاب میں برن سنٹر ہی نہیں ہے شریف برادران 21سال سے پنجاب میں حکومت میں ہیں مگر وہاں کے سکولوں ، ہسپتالوں، یونیورسٹیوں اور پولیس کے حالات دیکھیں لوگوں کو پینے کا صاف پانی ہی نہیں ملتا یہ حکمران کدھر پیسہ خرچ کر رہے ہیں ملک کو میگا پراجیکٹس کی بھی ضرورت ہے مگر پچھلے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو دیکھا جائے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا لندن میں عید گزارنا باہر چھٹیاں منانا سرکاری عمرے کرنا60-60لوگوں کو عمرے پر لے جانا مجھے بتایا جائے اسطرح اور کون ملک کرتاہے مودی کے بارے میں ہم نے کبھی نہیں سنا کہ وہ لوگوں کو سیر کے لیے باہر لے جا رہا ہے اور عیدیں باہر گزار رہا ہے نواز شریف کا بیرون ممالک دورے کا ایک دن کا خرچہ 27لاکھ روپے ہے ان دوروں سے پاکستانیوں کو کیا ملتا ہے لندن میں پریس کانفرنس کے دوران نواز شریف نے پاکستان کے خلاف باتیں کیں کیونکہ جے آئی ٹی کے خلاف بات کرنا سپریم کورٹ کے خلاف بات کرنا ہے جے آئی ٹی خود نہیں بن گئی سپریم کورٹ نے بنائی ہے نواز شریف کے خلاف کریمنل انویسٹی گیشن ہے اور کہہ رہے ہیں کہ جے آئی ٹی کے لوگوں نے میرے سوالوں کا جواب نہیں دیا گیا آپ مغل اعظم ہو کونسی دنیا میں رہ رہے ہو آپ ایک ملزم ہیں آپ پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے پاکستان میں سالانہ 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہے اگر یہی پیسہ ملک میں خرچ ہو تو خوشحالی آئے گی مگر وہ پیسہ ملک سے باہر چلا جا رہا ہے قرضے لیے جا رہے ہیں اور اقساط ادا کرنے کے لیے عوام پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے نواز شریف منی لانڈرنگ کے کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے گئے ہیں بتائیں جے آئی ٹی سے کیا سوال پوچھ رہے تھے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کے خلاف فیصلہ آیا تو قوم نہیں مانے گی نواز شریف قوم مان چکی ہے کہ آپ اس کے مجرم ہیں میں آپکو چیلنج کرتا ہوں کہ قوم میری ایک ہی کال پر تیار بیٹھی ہے آپ نے وہی حرکتیں شروع کر دی ہیں جو 1970میں آپ نے سپریم کورٹ پر حملہ کر کے لیں اگر آپ نے سپریم کورٹ کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی تو میں ایک ہی کال دوں گا سارا پاکستان باہر نکلنے کے لیے تیار ہے لوگ فیصلے کے انتظار میں خاموش بیٹھے ہوئے ہیں میں ایک بار پھر صاف کہتا ہوں کہ میر شکیل الرحمان آپ اس قوم کے مجرم ہو مجرم کا معاون بھی قوم کا مجرم ہو گاچور کی چوری چھپانے کے لیے جو چور کی مدد کرتا ہے وہ بھی مجرم ہے آپ نواز شریف کی کس بنیاد پر مدد کر رہے ہیں؟ آپ کا کام رپورٹنگ کرنا ہے ایجنڈا سیٹ کرنا نہیں اپنے مالی مفادات کے تحفظ کے لیے مجرموں کا دفاع کرنا آپ کا کام نہیں ہے آپ قوم کے مجرم ہیں بتائیں آپ کتنا ٹیکس دیتے ہیں ٹیکس نہ دینا جرم ہے سپریم کورٹ میں ثبوت نہ دینے کی وجہ سے نواز شریف کو طلب کیا گیا انٹرنیشنل انکشافات سازش نہیں تھی ان انکشافات پر دو وزیر اعظم وزارت عظمٰی سے ہاتھ دھو بیٹھے نواز شریف آپ کو علم ہو گیا ہے کہ کیس آپ کے خلاف جا رہا ہے آپ نے جے آئی ٹی کے اندر 13جوابات دینے تھے مگر ایک بھی نہیں دے سکے اب آپ بدنام کر رہے ہیں اور دباؤ کے حربے استعمال کر رہے ہیں اگر آج مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہی ہیں تو اس کا قصور وار نواز شریف ہے پیسہ ان کا تھا اور بچوں کے نام لگوا دیا نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کے لیے اپنے بچوں اور والد کو سامنے لے آئے ہیں ساری قوم اس کیس کو دیکھ رہی ہے یہ پاکستان کی تاریخ میں ایک بڑا کیس ہے میں جس نئے پاکستان کا خواب دیکھتا تھا وہ اب شرمندہ تعبیر ہونے والا ہے نیا پاکستان پُل بنانے سے نہیں انصاف آنے سے بنے گانواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے آکر کوئی بڑا احسان نہیں کر رہے یہ ملزم ہے ان سے جواب لینے کی سوا سال کوشش کی ہے مگر پارلیمینٹ سپریم کورٹ میں جھوٹ بولے گئے جب جواب نہیں ملے تو جے آئی ٹی بنی ہے ان کو علم ہو گیا ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف جائے گا تو جے آئی ٹی کو بدنام کرنا شروع کر دیا گیا ہے عمران خان نے کہا کہ میں نے پاک بھارت کرکٹ میچ میں اس وقت پاکستانی قوم کو مبارکباد دی جب ہندوستان ٹیم کے صرف 10اوور ہوئے تھے آج میں اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے قوم کو مبارکباد دے رہا ہوں کہ پاناماکیس کا فیصلہ پاکستان کو او لیول پر لے جائے گا نیا پاکستان اب بنے گا جب ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک طاقتور قانون کے نیچے آئے گا ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ طلاق کو 13سال ہو گئے اس کے باوجود سارا منی ٹریل ظاہر کیا ہے میرے تمام دستاویزات سپریم کورٹ میں رکھے ہیں شریف خاندان نے پہلے جو ثبوت دیے اس میں کچھ نہیں تھا انہوں نے لندن فلیٹس کا منی ٹریل ثابت نہیں کیا اب ان کو ثابت ہو گیا ہے کہ وہ کیس ہار رہے ہیں تو اداروں کو ڈس کریڈٹ کر رہے ہیں پہلے یہ جے آئی ٹی کے قیام کو اپنی فتح کہہ رہے تھے آج جے آئی ٹی کو متنازع بنا رہے ہیں شہباز شریف جے آئی ٹی بننے پر وزیر اعظم کو مٹھائی کھلا رہا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题