ٹھٹھہ شہر میں پچھلے تین دن سے حیسکو انتظامیہ کی جانب سے ساری رات غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا حرام

Published on July 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ شہر میں پچھلے تین دن سے حیسکو انتظامیہ کی جانب سے پوری پوری رات غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، ٹھٹھہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانہ 19گھنٹوں تک پہنچ گیا،،بجلی نہ ہونے کے باعث شہر میں پینے کے پانی کی شدید قلت، کاروبار ٹھپ،شہریوں کی جانب سے حیسکو آفیس کا گھیراو کرنے کی دھمکی، تفصیلات کے مطابق گذشتہ تین دنوں سے ٹھٹھہ شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ 19گھنٹوں تک پہنچ گیا مسلسل بجکی نہ ہو نے کی وجہ سے شہر پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگء، دوسری جانب ٹی ایم او میونسپل کمیٹیء کا کہنا تھا کے شہر میں پانی کی قلت صرف بجلی کی عدم دستیابی کے باعث ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بجلی سے چلنے والے کاروبار ٹھپ ہوگےْ جس کے باعث ان کاروباروں پر کام کرنے والے مزدور وں کے گھروں کے چولے ٹھڈے پڑنے لگے، شہریوں کا کہنا تھا کے حیسکو انتظامیہ کی جانب سے بجلی بند رکھنے کا بہانہ حیدرآباد سے بجلی بند ہونا بتایا جارہا ہے جبکے مکلی اور اصحابی فیڈر مسلسل چل رہے ہیں،شہریوں کا کہنا تھا کے بجلی کے مسلہ پر منتخب نمائندوں نے بھی اپنی زبانیں بند رکھی ہوئیں ہیں ، شہریوں نے حیسکو انتظامیہ کو دھمکی دیتے ہوےْ کہا کے اگر ٹھٹھہ شہر بجلی نہ دی گئ تو ٹھٹھہ کے شہری حیسکو آفیس کا گھراو کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث پیپلز پارٹی کا کونسلرجانبحق
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) مکلی کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث پیپلز پارٹی کا کونسلر فوت،ایک زخمی،تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات دیر سے مکلی کے قریب درگاہ محمد علی شاہ کے آگے ٹھٹھہ سے گجو جانے والی موٹر ساےْکل سلپ ہونیکے باعث یونین کونسل گجو سے تعلق رکھنے والا پیپلز پارٹی کا کاونسلر 45 سالہ امیر جوکھیو موقعے پر ہی فوت ہوگیا جبکے اس کے ساتھ موسیٰ میربحر زخمی ہوگیا جنہیں سول اسپتال مکلی لایا گیا، جہاں ضروری کاروائ کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکے زخمی کو کراچی ریفر کردیا گیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes