پاکستان کا مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل”نصر ‘‘کا کامیاب تجربہ

Published on July 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 580)      No Comments


راولپنڈی (یو این پی) پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس مختصر فاصلے تک مار کرنے والے ”نصر میزائل کاتجربہ کر لیا ہے، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ میزائل تجربے کے موقع پر موجود تھے۔نصر میزائیل مختصر فاصلے تک مار اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رواں ہفتے اک پاکستان نے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ 60سے 70کلومیٹر تک اپنی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، میزائل تجربے کے موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے، انہوں نے اس موقع پر میزائل کی تیاری میں کردار ادا کرنے والےسائنسدانوں اور انجنیئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پس پردہ رہ کر کام کرنے والے ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔پوری قوم آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ جدید میزائل کے تجربہ سے پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ پاکستان کی  دفاعی صلاحیت امن کی ضمانت ہے۔  نصر کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن پر ٹھنڈا پانی ڈالے گا۔ ہماری صلاحیت کا واحد یہی مقصد ہے کہ کوئی پاکستان کے ساتھ جنگ کی سوچے بھی نہ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نصر میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور رواں ہفتے پاکستان نے میزائل تجربات کی سلسلے کا کامیاب انعقاد کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی اسٹریٹجک فورس کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے جوہری اثاثوں کے موثر کمان اینڈ کنٹرول پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ائر چیف اور نیول چیف نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مریم نواز کو سلیوٹ کئے جانے پر ن لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes