اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی تعیناتی سے جھنگ کے عوام خوش اور مطمعن ہیں یواین پی سروے رپورٹ

Published on July 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

جھنگ (یواین پی ) خداوندکریم کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ضلع جھنگ جیسے پسماندہ ضلع میں کئی سالوں بعد اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ جس کا شمار اُن چند ایک افسران میں ہوتا ہے جو اپنے فرض کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں تعنیات ہوا ہے جس کی تعنیاتی سے محکمہ مال جھنگ کا نظام جو مکمل طور پر تباہ و بر باد ہو کر رہ گیا تھا قدرے بہتر ہوا ہے اور مزید بہتر سے بہتر کر نے کیلئے مذکورہ آ فیسر دن رات کوشاں ہے چونکہ مذکورہ آفیسر کی سر پرستی ڈی سی او جھنگ مدثر ریاض ملک کرنے میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے یواین پی سروے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آج کے اس پرآ شوب معاشرے میں جس میں نوے پرسنٹ افسران اپنے فرائض و منصبی دہاڑی لگاؤ اور مال کماؤ کی سکیم پر عمل پیرا ہو کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں میں مذکورہ آ فیسر کی تعنیاتی ایک معجزہ سے کم نہیں مذکورہ آ فیسر جھنگ کی مظلوم عوام کیلئے سایہ شجر دار کی حیثیت رکھتا ہے در حقیقت تو یہ ہے کہ مذکورہ آ فیسر لوٹ مار ظلم و ستم اور ناانصافیوں کی اس اندھیر نگری میں ایک قطب ستارے کی حیثیت رکھتا ہے جس کی چمک سے مذکورہ آ فیسر کا محکمہ جگمگا رہا ہے مذکورہ آ فیسر اگر کسی غریب مظلوم سائل سے گفتگو کر رہا ہوتا ہے تو ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے زمانے بھر کا شہد مذکورہ آ فیسر کی زبان پر اتر آیا ہو مذکورہ آ فیسر اگر اپنے ایماندار ماتحت عملہ سے گفتگو کر رہا ہوتا ہے تو ایسے محسوس ہوتا ہے کہ مذکورہ آ فیسر پر پیارومحبت اور اطمینان کے فرشتے روز اترتے ہیں مذکورہ آ فیسر کی اعلی کارکردگی اور حسن سلوک کو دیکھ کر عوام اور محکمہ مال کے عملہ کے در میان جو نفرت کی دیوار کھڑی ہو کر رہ گئی تھی آ ہستہ آ ہستہ گر رہی ہے درحقیقت تو یہ ہے کہ مذکورہ آ فیسر کو دیکھ کر راشی عملہ اب ایسے سہم جاتا ہے جیسے سیاہ رات میں صبح کا پرندہ 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes