چند نام نہاد اداکاراؤں نے بیہودہ رقص کرکے اسٹیج کا ماحول خراب کر رکھا ہے:فرح ناز

Published on August 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

چند نام نہاد اداکاراؤں نے بیہودہ رقص کرکے اسٹیج کا ماحول خراب کر رکھا ہے:فرح ناز

لاہور (یو این پی) فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ فرح ناز کا کہنا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،یونی ویژن نیوز پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرح ناز کا کہنا تھا کہ جب فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہو رہی تھی تو تب اسٹیج انڈسٹری اپنے عروج پر تھی۔ لیکن اب ہماری فلمیں اچھی بن رہی ہیں لیکن اسٹیج پر چند نام نہاد اداکاراؤں نے بیہودہ رقص کرکے یہاں کا ماحول خراب کر رکھا ہے۔ ہمیں اس کو ٹھیک کرنا چاہیے تاکہ ڈرامہ بین اپنی فیملیز کے ساتھ ڈرامہ دیکھنے آسکیں۔ فرح ناز کا یوا ین پی سے کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں پلیٹ فارم کی کمی ہے جہاں نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا جا سکے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes