پشاور (یو این پی )دی سب لائم آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر فری ڈرگ سوسائٹی سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں طلباء نے کثیر تعداد میں حصہ لیا ۔اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ نشہ موت ہے ،نوجوان نشہ کی لعنت سے بچیں اوراپنی تمام توانائیاں حصول علم پرمرکوز کریں‘ کیونکہ مستقبل میں انہوں نے ہی ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ سیمینار میں موجود نوجوانوں نے اس موقع پر نشے کی لعنت سے ہمیشہ کیلئے دور رہنے کاعہد کیا۔