شہر قائد میں طوفانی بارش، کے الیکٹرک کے300سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے

Published on August 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments


کراچی  (یو این پی) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے، طوفانی  بارش کے بعد جہاں گرمی کا زور ٹوٹا ہے  وہیں نشیبی علاقوں زیر آب آگئے جبکہ کے الیکٹرک کے300سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقوں گلستان جوہر، گلستان حدید، ملیر، کورنگی، شاہ فیصل، شارع فیصل، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا سمیت متعدد علاقوں پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ بارش کے باعث ایک طرف تو شہر میں جاری مسلسل گرمی کا زور ٹوٹا تو دوسری جانب شہر کے نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔بارش ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں کورنگی، فیڈرل بی ایریا، اسٹیل ٹاون، لانڈھی، نیو کراچی، بلدیہ ٹاون اور دیگر ایریا میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔ تیز بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے باعث متعدد موٹرسائیکل سوار حادثوں کا شکار بھی ہوئے ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ کراچی میں اگلے دو روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ غیر متوقع بارش کے باعث بلدیاتی ادارے بھی کسی قسم کی تیاری سے محروم رہے ہیں، نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے اور کوڑے کے ڈھیروں کے باعث مختلف علاقے گندلے نالوں میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes