لینڈ ریکارڈ اراضی سینٹر کرپشن کا گڑھ بن گیا،زیر اعلیٰ پنجاب سے رشوت خور عملہ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

Published on September 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

اوکاڑہ (ڈاکٹر اعجاز انجم کھوکھر) لینڈ ریکارڈ اراضی سینٹر کرپشن کا گڑھ بن گیا ،اراضی سینٹر میں داخلہ فیس مقرر،فرد کا حصول ناممکن ، رشوت اکٹھی کرنے اوراخبارات کے اشتہارات کے لیے اراضی سینٹر میں پرائیویٹ کاونٹر قائم ،عوام سراپا احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب سے رشوت خور عملہ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے عوام کی سہولیات کے لیے اوکاڑہ میں لینڈ ریکارڈ اراضی سینٹر کا قیام کیا تاکہ پٹواری کلچر کا خاتمہ کر کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ،اوکاڑہ میں لینڈ ریکارڈ سینٹر کے عملہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے ، لینڈ ریکار ڈ اراضی سینٹر عوام کو سہولیات دینے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے ، دفتر میں رشوت کا بازار گرم گرم ہے کوئی بھی کام رشوت کے بغیر ممکن نہیں ،نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راناعلی زمان ،ظہیر احمد اور انچارج کاشف علی نے لینڈ ریکارڈ کے دفتر میں عوام کے لیے داخلہ فیس مقرر کر رکھی ہے جو بھی داخلہ فیس جمع کروائے گا وہی دفتر میں داخل ہوسکے گا ،داخلہ فیس کا ٹوکن لینے کے لیے عوام کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں ، جبکہ دفترمیں پروٹوکول مافیا کا راج ہے جو کہ عملہ کی ملی بھگت سے ٹوکن لیے بغیر بھاری رشوت کے عوض اپناکام کر وا رہے ہیں جو رشوت دیتا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈریکارڈ اسے اپنے آفس میں بیٹھا کر اس کا کام کرتا ہے ،عام آدمی کے لیے فرد کا حصول ناممکن بنا دیا گیا ہے ،عملہ فرد کے 150کی بجائے1000سے 1500روپے تک وصول کرنے لگا ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ رانا علی زمان اور انچار ج کاشف نے ملی بھگت کر کے اپنے ایک رشتہ دار کو دفتر میں رشوت اکٹھی کرنے کے لیے ایک کاونٹر لگا دیا ہے کیونکہ دونوں شریف آدمی ہیں اور خود رشوت نہیں لیتے بلکہ تمام رشوت کا مال اکٹھا کرنے لیے انہوں نے حافظ محسن نامی ایک آدمی کو پرائیویٹ کاونٹر لگا کر دیا ہے جو اپنے افسران کے لیے رشوت تو اکٹھی کر تا ہے ساتھ ہی ساتھ عوام سے اخبارات میں اشتہارات کے لیے بھی عوام سے 1000سے1500روپے وصول کر تا ہے اور جس اخبار میں اشتہار لگایا جاتا ہے وہ اخبار اشتہار کے لیے ویلڈ ہی نہیں ہوتی اور روزانہ کی بنیاد پر لینڈریکارڈ اراضی سینٹر میں لاکھوں روپے کی رشوت اکٹھی کی جاتی ہے اور شام کو آپس میں تقسیم کر لی جاتی ہے جو آدمی رشوت نہیں دیتا اس کو دفتر کے بار بار چکر لگوا کر ذلیل و رسوا کیا جاتا ہے اور اس کو رشوت دینے پر مجبور کر دیا جاتا ہے ،لینڈریکارڈ سینٹر پر بااثر مافیا نے قبضہ جما رکھا ہے ،شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،چیف سیکرٹر ی ،کمشنر ساہیوال اور دپٹی کمشنر صائمہ احد سے رشوت خور عملہ کو ضلع بدر کر کے ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جب اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ راناعلی زمان اور انچارج کاشف علی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنے موقف میں کہا کہ سب کام ٹھیک چل رہا ہے اور ہم اعلیٰ افسران کی ہدایت کے مطابق کام کر رہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme