خیبر پختونخواہ میں بلیو وھیل کے 5 متاثرین سامنے آ گئے

Published on September 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 519)      No Comments


پشاور (یو این پی) بلیو وھیل نامی شیطانی گیم کی دہشت خیبر پختونخواہ تک پہنچ گئی۔ ابتک 5 متاثرین منظر عام پر آ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلیو وہیل نامی گیم جس نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔ جس کے باعث سینکڑوں نوجوان موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خطرناک گیم کی دہشت اب خیبر پختونخواہ تک آ پہنچی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبہ میں بلیو وہیل نامی گیم کے 5 متاثرین سامنے آ چکے ہیں۔ 15 سے 21 سال تک کے 5 نوجوان اس گیم سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جن میں سے ڈیرہ اسماعیل خان کی 15 سالہ طالبہ خودکشی کے دھانے پر تھی۔ لڑکی 49 سٹیج پر پہنچ چکی تھی اور اسے خود کشی کا ٹاسک مل چکا تھا لیکن اسے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ نفسیات میں علاج کے بعد بچا لیا گیا۔ 2 متاثرین کا تعلق مردان سے ہے جبکہ 2 کا تعلق متفرق شہروں سے ہے۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ بر وقت اقدامات سے متاثرین کو بچایا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes