جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس 19 ستمبر سے شروع ہو گا

Published on September 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments


اقوام متحدہ (یوا ین پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس 19 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے اور اس اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت متنازعہ مگر اہم عالمی امور پر اظہارِ خیال کریں گے۔ خبررساں ادارے کے مطابق 19 ستمبر کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اِسی دن فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں بھی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنے ملک کی پہلی مرتبہ نمائندگی کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹوٹیو گوٹیرش نے نو ماہ قبل عالمی ادارے کے سربراہ کا منصب سنبھالا تھا اور اْن کے دور کا بھی یہ پہلا اجلاس ہے۔ سفارت کاروں نے اس اجلاس میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题